بیجنگ: چینی سائنس دانوں کی ایک ٹیم پر APOGEE نئیر انفرا ریڈ اسٹیلر اسپیکٹرو اسکوپک ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ملکی وے کہکشاں ہمارے گزشتہ فہم سے زیادہ وسیع ہے۔نئی تحقیق میں محققین کے سامنے یہ بات آئی ہے کہ ملکی وے کا نصف نوری ریڈیس تقریباً 19 ہزار نوری سال ہے جو کہ گزشتہ فاصلے سے تقریباً دُگنا زیادہ ہے۔یہ ریڈیس تقریبا اسی کمیت کی مقامی قرصی کہکشاؤں سے مطابقت رکھتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی وے اپنے سائز کے لحاظ سے ایک عام قرصی کہکشاں ہے۔محققین نے پہلی بار ملکی وے میں مختلف عمر کے ستاروں کی سطح کی کثافت کی مکمل تقسیم کو بلج سے بیرونی ڈسک تک دوبارہ تشکیل دیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ملکی وے کی ڈسک کی ساخت بیرونی ڈسک کے علاقے میں روایتی تقسیم کے مطابق ہے۔ تاہم، ڈسک کی اندرونی کثافت تقریباً سپاٹ ہی ہے۔تحقیق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایکسپونینشل ڈسک پر مبنی مفروضے سے معلوم ہوا ملکی وے کا ہالف-لائٹ ریڈیس (تقریباً 10 ہزار نوری سال) اتنی کمیت رکھنے والی کہکشاؤں کے مقابلے میں چھوٹا تھا۔ البتہ، تازہ ترین تحقیق میں اس مفروضے کو بدل دیا گیا ہے۔
0