غزہ:نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ زمینی وفضائی حملے جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق شیخ رضوان پر شیلنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 4 فلسطینی جبکہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری میں 5فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔شیلنگ سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک بچے کو زندہ نکال لیا گیا، تلکرم اور شمال مشرقی نابلس میں اسرائیلی حملوں میں 4 فلسطینیوں کو شہید کیا گیاجبکہ وسطی اور شمالی غزہ میں ایک بچے سمیت 5 افراد اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہوگئے۔شہداء کی مجموعی تعداد 39 ہزار 175 ہوگئی ہے جبکہ 90 ہزار 403 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب سربراہ حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی امریکی کانگریس میں تقریر ’’جھوٹ ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جنگ بندی کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں۔
0