0

میسی سیپی: نائٹ کلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 16 زخمی

مسی سیپی میں ایک نائٹ کلب کے باہر مسلح شخص نے باہر نکلنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔مسیسیپی میں نائٹ کلب کے باہر کھڑے افراد پر ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 کے قریب افراد شدید زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ مسلح شخص نے 3 نوجوانوں کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے بھگدڑ مچ گئی جس پر ملزم نے چاروں اطراف گولیاں چلائیں۔زخمیوں کا اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 19 سال تھی۔ 16 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں۔ نائٹ کلب میں ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں زیادہ تر گینگسٹر ملوث ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں