ویمنزٹی 20ایشیا کپ؛ 15 رکنی ٹیم کا اعلان

ویمنزٹی 20ایشیا کپ؛ 15 رکنی ٹیم کا اعلان

کراچی: ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی پاکستان ویمنزٹیم کا اعلان کردیا گیا،ندا ڈار کوکپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ 15 رکنی قومی ویمن ٹیم ندا ڈار( کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدررا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبہ حسن پر مشتمل ہے۔محمد وسیم ٹیم کے ہیڈ کوچ جبکہ سابق ٹیسٹ بولرز عبدالرحمن اور جنید خان بالترتیب اسپن بولنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ ،حنا منور منیجر، حنیف ملک فیلڈنگ کوچ ، رابعہ صدیق فزیو اور ولید احمد انالسٹ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔8 ٹیموں کے ایونٹ کےگروپ اے میں شامل پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گی، نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف 21 اور 23جولائی کو میچز ہوں گے۔قومی ویمنز ٹیم کے اعلان کے ساتھ ہی چار روزہ تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا،قومی ویمن سلیکشن کمیٹی کے ارکان سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق اور بتول فاطمہ نے کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا،کیمپ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر تمام کھلاڑی اپنے گھروں کو روانہ ہو گئیں۔منتخب قومی ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں 5 جولائی سے شروع ہوگا،عبوری ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی ایونٹ میں روانگی تک کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کی کوشش کی جائے گی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے