0

کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی :شاہد آفریدی

سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے۔معین خان کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کے سابق ٹیسٹ کپتان اور معروف بیٹر ویرات نے پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے مثبت طرز عمل اپنایا ہے، مجھے ان سے ایسی ہی بات کی امید تھی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ویرات کو خوش آمدید کہتا ہوں، ویرات کوہلی چاہے پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں یا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ کریں۔ایک اور سوال کے جواب میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ صاٸم ایوب کافی با صلاحیت کرکٹر ہے، امید ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا، پاکستان کو ایسا اوپنر چاہیے جو آغاز میں 6 اوورز اچھا کھیلے، سلیکشن کے حوالے سے حارث اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں امریکا کی وکٹیں بیٹرز کے لیے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈکپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں