پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے دولت بچانے کیلئے قانونی قدم اُٹھالیا۔پرتگالی ٹی وی شو ٹی وی گویا نے انکشاف کیا ہے کہ النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مبینہ طور پر اپنی پارٹنر جارجینا روڈریگز علیحدگی کی صورت میں دولت کو بچانے کیلئے ایک معاہدہ کررکھا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جوڑے نے ایک معاہدہ کررکھا ہے جو علیحدگی کی صورت میں اثاثوں کو تقسیم کریگا، اس معاہدے سے رونالڈو اپنی پارٹنر سے دولت کا بڑا حصہ بچاسکیں گے۔معاہدے کے تحت جارجینا روڈریگز کو بچوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کیلئے ماہانہ رونالڈو سے 1 لاکھ یورو (یعنی 3 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) لیتی ہیں۔ صرف علیحدگی کی صورت میں رقم مزید بڑھ جائے گی جبکہ لا فنکا ہاؤس بھی انکے پاس چلا جائے گا، جیسے روڈریگز نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو میں دیکھایا تھا۔جارجینا روڈریگز سال 2016 رونالڈو کی گرل فرینڈ ہیں دونوں نے تاحال شادی نہیں کی ہے جبکہ اوپن ریلیشن شپ کے دوران دونوں 5 بچوں کے شریک والدین بنے، جن میں رونالڈو جونیئر، ایوا ماریا، میٹیو رونالڈو، الانا مارٹینا، اور بیلا ایسمیرالڈا شامل ہیں۔
0