مناما: عرب لیگ کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا واحد دو خود مختار ریاستوں کا قیام ہے اور تب تک وہاں اقوام متحدہ کی امن افواج تعینات کی جائیں۔عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کی میزبانی بحرین نے کی، اجلاس میں دریائے نیل، دجلہ اور فرات میں پانی کی حفاظت اور مصر، سوڈان، عراق اور شام کے حقوق کی حمایت کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مصر اور جمہوریہ سوڈان کے لیے آبی تحفظ ضروری ہے جب کہ دریائے دجلہ، فرات اور نیل کے پانیوں کے حقوق میں شام اور عراق کا بھی حصہ شامل ہے۔اعلامیے میں اندرونی معاملات میں مداخلت اور وہاں آبادیاتی تبدیلی لانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ شام کے تنازع کے حل کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔اعلامیے میں یمن کے معاملے میں سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یمن کی صدارتی کونسل کی حمایت اور سیاسی بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مزید آگے بڑھایا جائے۔اعلامیے میں لیبیا کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور تمام غیر ملکی افواج کے انخلا پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لیبیا کے عوام کو اپنا فیصلہ خود کرنے دیا جائے۔عرب لیگ کے اعلامیے میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دو ریاستی حل کے نفاذ تک اقوام متحدہ سے وہاں امن افواج کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
0