0

ایپل کی گھڑی نے خاتون کی جان بچالی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایپل کی گھڑی نے 35 سالہ خاتون کی زندگی بچالی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ خاتون سنیہا ساہا نے بتایا کہ 9 اپریل کی رات گئے اُن کی دل کی دھڑکن تیز ہونے لگی انہوں نے تناؤ کی وجہ سے اسے گھبراہٹ سمجھی اور گہرے سانس لینے کی مشقیں اور پانی پینا شروع کردیا لیکن دل کی دھڑکن نارمل نہیں ہوئی۔خاتون کے مطابق جب دل کی دھڑکن نارمل نہیں ہوئی تو انہوں نے اپنی ایپل گھڑی پہنی اور ای سی جی ایپ کی مدد سے دل کی دھڑکن چیک کی جس نے انہیں فوری ڈاکٹر کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔- تاہم خاتون نے اسے نظر انداز کیا لیکن آدھی رات کو ایپل واچ نے انتہائی تیز دل کی دھڑکن کے شروع ہونے کی وجہ سے سنیہا کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا الرٹ بھیجا۔سنیہا کو اسپتال پہنچتے ہی فوری طور پر ایمرجنسی میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کو انہیں کرنٹ کے جھٹکے دینے پڑے اس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔سنیہا نے بتایا کہ اگر ایپل واچ انہیں آدھی رات کے قریب سنگین حالت سے آگاہ نہ کرتی تو میں اسپتال نہ جاتی اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی۔رپورٹ کے مطابق سنیہا اب تیزی سے روبہ صحت ہورہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں