Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ نے مشکل فیصلے کرکے وہ کام کیے جو سابق حکومتیں نہ کرسکیں، مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکل اور متنازع معاملات پر فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض اوقات درست قدم اٹھانا ضروری ہوتا ہے، چاہے وہ عوام میں مقبول ہو یا نہ ہو۔روبیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایسے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جن سے سابق امریکی حکومتیں نمٹنے میں ناکام رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات جب کوئی درست کام کیا جاتا ہے تو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ عوام میں مقبول ہوگا یا نہیں، لیکن اس کے باوجود درست فیصلہ کرنا ہی اہم ہوتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے اقدامات کو مشکل مگر ضروری فیصلے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ایسے مسائل سے نمٹنا ہے جنہیں ماضی کی انتظامیہ حل نہیں کرسکی۔روبیو نے اپنی پوسٹ میں ان مخصوص معاملات کی تفصیل نہیں بتائی جن کی جانب وہ اشارہ کر رہے تھے۔ تاہم ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ اور داخلی پالیسیوں، خصوصاً ایران سے متعلق اقدامات، پر بحث جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button