Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

رجنی کانت کی ’جیلر 2‘ نے کمائی کا ایک نیا ریکارڈ بنالیا

بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی تامل فلم ’جیلر 2‘ نے ریلیز کے 17ویں روز ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ نلسن دلیپ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے رجنی کانت کی آبائی ریاست تامل ناڈو میں 200 کروڑ روپے کا گراس کلیکشن حاصل کرلیا ہے، جو اداکار کے فلمی کیریئر میں ایک منفرد اعزاز ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے ہفتے کے روز ملک بھر میں 7 ہزار 486 شوز سے تقریباً 6.09 کروڑ روپے کا نیٹ بزنس کیا۔ اس میں تامل ورژن نے 3 ہزار 533 شوز سے 4.46 کروڑ روپے، ہندی ورژن نے 3 ہزار 236 شوز سے تقریباً 99 لاکھ روپے، جبکہ تیلگو ورژن نے 717 شوز سے 64 لاکھ روپے کمائے۔17ویں روز کی کمائی کے بعد فلم کا بھارت میں مجموعی نیٹ کلیکشن 441.49 کروڑ روپے اور انڈیا گراس تقریباً 516.64 کروڑ روپے ہوگیا۔ فلم نے ابتدائی آٹھ دنوں میں 334.35 کروڑ روپے کمائے، جبکہ دوسرے ہفتے میں مزید 95.55 کروڑ روپے اس کے کھاتے میں آئے۔ 16ویں روز کا نیٹ بزنس تقریباً 5.50 کروڑ روپے تھا، جو اگلے روز بڑھ کر 6.09 کروڑ روپے ہوگیا۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 16ویں روز تک فلم کا عالمی گراس بزنس، بھارت اور بیرونِ ملک کی کمائی ملا کر، تقریباً 776.95 کروڑ روپے بتایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button