Select Language
کھیل

فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے 4 ٹکٹس کی قیمت کروڑوں روپے میں پہنچ گئی

فیفا کے آفیشل ری سیل پلیٹ فورم پر ورلڈ کپ فائنل کے 4 ٹکٹس کی قیمت حیران کن طور پر 1.7 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی جو پاکستانی کرنسی میں کروڑوں روپے بنتے ہیں۔مقابلہ 19 جولائی کو میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، یہ چاروں ٹکٹس اسٹیڈیم کے لوئر ٹیئر میں گول پوسٹ کے پیچھے واقع نشستوں کے ایک سیٹ کے ہیں۔اگرچہ فیفا ان ری سیل ٹکٹس کی قیمت خود مقرر نہیں کرتی تاہم وہ ہر خریداری اور ری سیل پر 15 فیصد کمیشن لیتی ہے، اگر یہ ٹکٹس اسی قیمت پر فروخت ہو جائیں تو فیفا کو تقریباً 2 ملین پاؤنڈ صرف کمیشن میں حاصل ہو سکتے ہیں۔سب سے مہنگے اور بہترین نشستوں پر مشتمل کیٹیگری ون کے ٹکٹس کی قیمت 11 ہزار 920 سے شروع ہو کر 1.7 ملین پاؤنڈ تک جا پہنچی ہے، سب سے سستے ٹکٹس بھی تقریباً 8 ہزار 89 پاؤنڈز میں دستیاب ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button