شوبز
حکمرانوں کو اللہ کا واسطہ ہے کراچی کی سڑکیں ٹھیک کردیں، شگفتہ اعجاز

پی ٹی وی کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کراچی سے متعلق اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے شہر کو ’’گندا‘‘ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کراچی کو ایک جملے میں کیسے بیان کریں گی تو اداکارہ نے مختصر جواب دیتے ہوئے صرف ایک لفظ استعمال کیا ’’ گندا‘‘۔انہوں نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے دل کی بات ہے کیونکہ کراچی ان کا اپنا شہر ہے اور وہ یہیں رہتی ہیں، اسی لیے اس کی خامیوں کی نشاندہی کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا حکمرانوں کو اللہ کا واسطہ ہے کراچی کی سڑکوں کو ٹھیک کردیں، شہر کی موجودہ صورتحال دیکھ کر غصہ آتا ہے۔شگفتہ اعجاز نے کہا کہ متعلقہ حکام سڑکوں کی تعمیرات پر توجہ دیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں آمد و رفت میں مشکلات پیش نہ آئیں۔



