Select Language
بین الاقوامی
Trending

لبنا ن ایک بار پھر صیہونی فورسز کا نشانہ

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے حالیہ حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی وزارتِ صحت نے کہا ہے لبنان اور اسرائیل کی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملے کیے ہیں جس میں 6 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔تاہم دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ان مقامات کو نشانہ بنایا جو حزب اللہ استعمال کر رہا تھا۔اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں اس کی افواج کو کئی دھماکہ خیز ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم فوج کی جانب سے ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button