ملتان سلطانز کی فتح، راولپنڈیز کو مسلسل آٹھویں شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل آٹھویں شکست سے دوچار کر دیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 31 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ٹارگٹ 4 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کیا۔سلطانز کی جانب سے اسٹیون اسمتھ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ایشٹن ٹرنر نے 37 رنز ناٹ آؤٹ کی کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان 20، شان مسعود 20 اور جوش فلیپی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سعد مسعود اور رضا اللہ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کیے۔راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل 58 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ڈائن فوریسٹر 37 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔دیگر بلے بازوں میں سیم لنگز 29، کپتان محمد رضوان 26، یاسر خان 4 اور شاہزیب خان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عمران، محمد وسیم، عرفات منہاس اور پیٹر سڈل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔



