Select Language
شوبز

امریکی گلوکار 15 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمے میں گرفتار، سزائے موت کا امکان

امریکی موسیقی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ گلوکار ڈیوڈ انتھونی برکی المعروف D4vd ایک ہولناک مقدمے میں پھنس گئے ہیں، جہاں ان پر 15 سالہ لڑکی کے قتل سمیت متعدد سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پر سیلسٹے ریواس ہرنینڈز نامی لڑکی کے قتل کا باقاعدہ فردِ جرم عائد کیا جا چکا ہے، تاہم گلوکار نے عدالت میں تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے۔تحقیقات کے مطابق مقتولہ کی لاش گزشتہ سال ستمبر میں ایک ایسی گاڑی سے برآمد ہوئی تھی جو گلوکار کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ رپورٹ کے مطابق لاش بری طرح مسخ شدہ حالت میں تھی اور اس کے ٹکڑے کیے جا چکے تھے، جس نے کیس کو مزید سنگین بنا دیا۔مقدمے میں صرف قتل ہی نہیں بلکہ کم عمر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور لاش کی بے حرمتی جیسے الزامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو ملزم کو عمر قید یا سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button