Select Language
بین الاقوامی

پیسیفک اوشین میں پکڑے گئے جہاز میں چین کا بھیجا گیا تحفہ تھا؛ ٹرمپ کا دعویٰ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز پیسیفک اوشین پر پکڑے گئے مبینہ طور پر ایران سے منسلک آئل کے حوالے سے پہلی بار بیان جاری کیا ہے۔وائٹ ہاؤس اور بعد ازاں امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے کل ایک جہاز پکڑا جس پر کچھ ایسی چیزیں تھیں جو اچھی نہیں تھیں۔ شاید یہ چین کی طرف سے بھیجا گیا تحفہ تھا، مجھے معلوم نہیں۔تاہم صدر نے جہاز سے ملنے والے مواد اور اپنے دعوے کے مطابق چینی تحفے سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پکڑے گئے جہاز کے چین سے تعلق پر حیرت ہوئی کیونکہ میرے صدر شی جن پنگ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور میں سمجھتا تھا کہ ہم دونوں میں کئی باتوں پر اتفاق ہے۔یاد رہے کہ قبل ازیں امریکی انٹیلی جنس نے بتایا تھا کہ چین آئندہ ہفتوں میں ایران کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔اس تناظر میں صدر ٹرمپ پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ اگر چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کیے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔تاہم منگل کے روز ٹرمپ کے لہجے میں کسی حد تک نرمی بھی دیکھی گئی جب انہوں نے کہا کہ جنگ میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کا آئندہ ماہ چین کا دورہ بھی متوقع ہے جہاں ممکنہ طور پر اس معاملے پر بھی بات چیت کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button