برازیل کے مشہور موسیقار اور انفلوئنسر اپنے سوشل میڈیا فالوورز کے لیے ’اسٹنٹ‘ کی ویڈیو بناتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔برازیل کے میڈیا کے مطابق اولیویرا سانتوس 20 برس کے تھے اورانسٹاگرام پر ان کے ایک لاکھ 40 ہزار فالوورز تھے۔ واقعہ برازیل میں جھیل سالٹو گرانڈے میں پیش آیا جبکہ حکام نے ان کی موت کو مشتبہ قرار دیا ہے اور اس کی تحقیقات شروع کردی۔انہیں اپنی موسیقی اور طرز زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل تھی جس میں اکثر کاریں اور خواتین شامل ہوتی تھیں۔ اپنی موت کے دن قبل انہوں نے اپنے مداحوں سے جھیل سے لائیو ویڈیو دکھانے کا وعدہ کیا تھا۔برازیل کے پبلک سیکیورٹی سیکریٹریٹ کے مطابق سانتوس کے دوست جو وقوعہ کے گواہ بھی ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے پانی میں گرنے کے بعد اسے بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو بلایا گیا لیکن وہ موسیقار کو زندہ تلاش نہ کرسکا۔
0