Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فی صد کم کرنے کا منصوبہ

مستقبل میں فضائی سفر کو تیز تر بنانے کے لیے 222 فٹ طویل سپر سونک طیارے ’کووپلین‘ کا تصور پیش کیا گیا ہے، جو آواز کی رفتار سے دوگنی رفتار سے پرواز کرنے اور سفر کا دورانیہ 70 فی صد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔مجوزہ ڈیزائن کے مطابق طیارے میں 200 مسافروں کی گنجائش ہوگی اور یہ ایک پرواز میں 16 ہزار کلومیٹر تک فاصلہ طے کرسکے گا۔ اس کے ذریعے لندن سے آسٹریلیا تک بغیر کسی درمیانی اسٹاپ کے سفر ممکن بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔کووپلین کو مشہور سپر سونک طیارے کونکورڈ سے زیادہ تیز اور زیادہ گنجائش والا بنانے کا منصوبہ ہے۔ اس کی مجوزہ رینج ایئربس اے 350-900 اور بوئنگ بی 787-9 سے بھی زیادہ ہوگی۔ تاہم، یہ طیارہ فی الحال صرف ایک تصوراتی ڈیزائن ہے اور اس کی تیاری یا عملی پرواز کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button