Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے

آسٹریلیا کے چار رکنی بولنگ اٹیک نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ایسا تاریخی اعزاز حاصل کرلیا ہے جو اس سے قبل کسی ٹیم کے بولرز کے حصے میں نہیں آیا۔پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن نے جنوبی افریقا کے خلاف کنگزمیڈ میں پہلے ٹیسٹ کے دوران مشترکہ طور پر 600 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔اعداد و شمار کے مطابق چاروں بولرز نے ایک ساتھ 38 ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 602 وکٹیں حاصل کی ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بولنگ یونٹ کی جانب سے سب سے بڑی تعداد ہے۔کرکٹ کی 149 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ پہلی بار قائم ہوا ہے جس کا ٹوٹنا تقریباً ناممکن ہے کیونکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے معین علی، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور بین اسٹوکس کا مجموعہ تقریباً 430 وکٹیں رہا۔تیسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے جیک کیلس، مکھایا این تینی، نکی بوئے اور شان پولاک نے 341 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button