شوبز
ملالہ یوسفزئی اور میگھن مارکل کی مشترکہ فلاحی مہم، سوشل میڈیا پر صارفین نے سوالات اٹھا دیے

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ساتھ فلاحی مہم شروع کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ میگھن مارکل نے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر ملالہ یوسفزئی کے ساتھ انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ شیئر کی۔اس مہم کے تحت میگھن کے لائف اسٹائل برانڈ ’ایز ایور‘ کی مخصوص چائے اور جام کی فروخت سے حاصل ہونے والا تمام خالص منافع ملالہ فنڈ کو دیا جائے گا، تاکہ لڑکیوں کی تعلیم میں مدد فراہم کی جا سکے۔تاہم بعض صارفین نے فلاحی مہم کے ساتھ مصنوعات کی تشہیر پر سوالات اٹھا دیے۔ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میگھن مارکل اپنی چائے اور جام کی تشہیر کیلئے ملالہ یوسفزئی کا نام استعمال کر رہی ہیں۔دوسری جانب مہم کے منتظمین کے مطابق اس اقدام کا مقصد لڑکیوں کیلئے تعلیم کے مواقع بڑھانا ہے۔



