Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ڈربن ٹیسٹ: لبوشین نے ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپ ریکارڈ بنا دیا

آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں یکساں رنز اور گیندیں کھیل کر ایک نایاب ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔تفصیلات کے مطابق لبوشین نے دونوں اننگز میں 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 37 رنز اسکور کیے۔دستیاب ریکارڈ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں کم از کم 20 رنز بنانے اور 20 سے زائد گیندیں کھیلنے والے بیٹرز میں یہ اپنی نوعیت کا محض دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل بھارتی وکٹ کیپر بیٹر سید کرمانی نے 1977-78 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگز میں 62 گیندوں پر 29 رنز بنائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button