Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کی مریم نواز سے ملاقات، مزدوروں کی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال

لاہور( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود، لیبر قوانین، کم از کم اجرت، سماجی تحفظ، رہائش اور چائلڈ لیبر کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا مریم نواز شریف نے وفد کو پنجاب میں صنعتی کارکنوں کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب لیبر کوڈ 2026ء نافذ کردیا گیا ہے، جس کے تحت کم از کم اجرت کے نفاذ، مزدوروں کی رجسٹریشن اور لیبر قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں 49 لاکھ سے زائد کارکنوں کو کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی گئی، جبکہ خلاف ورزی پر 752 مقدمات درج ہوئے۔ صوبے میں 70 ہزار سے زائد بچوں سے جبری مشقت کی نشاندہی کرکے 3 ہزار 644 بچوں کو اسکول بھیجا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں 12 لاکھ صنعتی کارکنوں کو راشن کارڈ کے ذریعے 3.7 ارب روپے فراہم کیے جاچکے ہیں، جبکہ کارکنوں کی پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے لیے نئے مراکز اور لاہور میں پاکستان کی پہلی پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کی تجربہ گاہ قائم کی جا رہی ہے۔آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو نے پنجاب میں مزدوروں کے لیے راشن کارڈ، رہائشی اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ اور فلاحی گرانٹس میں اضافے کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری کے ادارے کی جانب سے اعزاز ملنے پر بھی مبارکباد دی۔ملاقات میں معاشی ترقی، عالمی رسد کے نظام اور محنت کشوں کے عالمی معیار کے حوالے سے عالمی ادارہ محنت کے تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button