Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی تعداد جلد بڑھائے جانے کا امکان

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے عندیہ دیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو 12 ٹیموں تک وسعت دینے کا منصوبہ جلد حقیقت بن سکتا ہے۔ٹوڈ گرین برگ کے مطابق 2029-31 کے اگلے سائیکل میں تمام ٹیسٹ کھیلنے والی اقوام کو موقع دینے کے لیے فارمیٹ میں تبدیلی پر غور جاری ہے جس میں زمبابوے، آئرلینڈ اور افغانستان بھی شامل ہوسکتے ہیں۔2019 میں شروع ہونے والی موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نو ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور دو سال کے دوران چھ ٹیسٹ سیریز کھیلتی ہیں۔نئے ماڈل میں ایک میچ پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کو بھی چیمپئن شپ کا حصہ بنانے کی تجویز زیر غور ہے جس کا حتمی فیصلہ آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔گرین برگ نے خبردار کیا کہ طویل مدت میں ٹیسٹ کرکٹ کو مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ کئی ممالک کے لیے ریڈ بال کرکٹ کا ڈھانچہ برقرار رکھنا مہنگا ہوتا جارہا ہے۔ان کے مطابق مستقبل میں کچھ ممالک کو ہوم سیریز کم کرکے زیادہ ٹیسٹ بیرون ملک کھیلنے پڑ سکتے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا مستقبل میں جنوبی افریقا کے ساتھ پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا خواہاں ہے تاہم دونوں ممالک کے مصروف شیڈول کے باعث یہ آسان نہیں ہے۔پاکستان کو بھی آسٹریلیا طویل سیریز کے لیے ممکنہ حریف سمجھتا ہے۔دریں اثنا، ون ڈے کرکٹ کو مزید بامقصد بنانے کے لیے آئی سی سی کی سطح پر نئے ٹورنامنٹس اور مختلف فارمیٹس پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button