Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا

پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ میں پاکستان اور دفاعی چیمپئن بھارت کا فائنل مسلسل بارش کے باعث نہ ہوسکا جس کے بعد میچ ریفری نے پاکستان کو فاتح قرار دے دیا۔لیگ کے تین میچز میں فتح کے ساتھ پاکستان ٹیم ایونٹ میں ٹاپ پر رہی تھی۔ایونٹ کے قواعد و ضوابط سات نومبر کو تمام اراکین کو بھیجے گئے تھے۔ پاکستان پوائنٹس، رن اوسط اور ہیڈ ٹو ہیڈ میں بھارت سے آگے رہا۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم تقریب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسٹیڈیم سے چلی گئی۔مہمان خصوصی ڈائریکٹر بنگلادیش کرکٹ بورڈ عبداللہ الفواد نے انعامات تقسیم کیے۔ڈائریکٹر رنگپور رائیڈر شہزاد اکبر سبحان، پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر و دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔لیگ میچز میں پاکستان نے سری لنکا، بنگلادیش اور بھارت کو شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button