Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

فرانس میں اسکولوں کے خراب حالات پر لاکھوں افراد کا احتجاج، تقریباً 500 گرفتار

پیرس: فرانس میں سرکاری ہائی اسکولوں کی خستہ حال عمارتوں، سہولیات کی کمی اور اساتذہ کی قلت کے خلاف جاری طلبہ احتجاج منگل کو پرتشدد جھڑپوں میں تبدیل ہوگیا، جس کے بعد ملک بھر میں تقریباً 500 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔فرانس میں یہ احتجاج ستمبر کے آخر میں شروع ہوا تھا، جب 15 سے 17 سال کی عمر کے طلبہ نے سیکڑوں ہائی اسکولوں کے داخلی راستے بند کرکے بہتر تعلیمی سہولیات کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں والدین، اساتذہ اور یونین کارکن بھی احتجاجی تحریک میں شامل ہوگئے۔فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 2 لاکھ 56 ہزار افراد نے احتجاج میں شرکت کی، جبکہ یونینوں نے مظاہرین کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار تک بتائی ہے۔ مظاہروں کے دوران پولیس اور احتجاجی افراد کے درمیان مختلف مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔وزارت داخلہ کے مطابق منگل کو کم از کم 488 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز کے 43 اہلکار زخمی ہوئے۔ احتجاج کی صورتحال کے باعث صدر ایمانوئل میکرون نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں اعلیٰ حکام اور وزرا سے صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع تھا۔طلبہ، یونینوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے پولیس پر طاقت کے غیر متناسب استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ پیر کو ایک نوجوان اس وقت اپنا ہاتھ کھو بیٹھا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ایک اسٹن گرینیڈ استعمال کیا۔ایک اور واقعے میں پیرس کے شمال مغربی علاقے میں ایک 14 سالہ طالب علم کے چہرے پر آنسو گیس کا گرینیڈ انتہائی قریب سے لگا، جس کے نتیجے میں اس کے کئی دانت ٹوٹ گئے۔ اس واقعے پر ایک پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے فردِ جرم کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button