Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا بڑا حملہ، 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے

عدن: جنوبی یمن میں حوثی گروپ نے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مقامی سکیورٹی حکام کے مطابق دونوں میزائل حوثی گروپ کی جانب سے داغے گئے اور عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ عدن کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ حملے کے بعد تاحال کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سکیورٹی حکام کے مطابق صورتحال اب معمول پر ہے اور علاقے میں سکیورٹی فورسز کو اعلیٰ ترین سطح پر الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ مزید حملے سے نمٹا جاسکے۔مقامی یمنی میڈیا نے حملے کے وقت کی ویڈیوز بھی نشر کی ہیں، جن میں علاقے میں دھماکے ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم حملے سے ایئرپورٹ کی عمارت یا تنصیبات کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button