Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

مودی حکومت کے خلاف بھارت میں بڑا احتجاج، راہول گاندھی سمیت کئی رہنماؤں کی گرفتاری و رہائی

نئی دہلی: بھارت کے اپوزیشن رہنما اور کانگریس پارٹی کے اہم رہنما راہول گاندھی کو الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے مختصر وقت کے لیے حراست میں لے لیا۔ احتجاج میں اپوزیشن جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا۔راہول گاندھی نئی دہلی میں اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں شریک تھے۔ مظاہرین پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب مارچ کر رہے تھے تاہم پولیس کی بھاری نفری نے انہیں راستے میں روک دیا۔راہول گاندھی پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹ پر کھڑے ہوگئے اور ہاتھ میں بھارتی پرچم لہراتے رہے۔ پولیس نے انہیں دیگر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ مختصر وقت کے لیے حراست میں لیا، تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کے عمل میں بے ضابطگیاں کی گئی ہیں اور اس سے وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button