لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری تک 10 روزہ بسنت، 5 فروری کو کشمیر ڈے کے باعث جشن کا ناغہ

لاہور ( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زندہ دلانِ لاہور کے لیے بڑی خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے نئے سال 2027 کی آمد پر لاہور میں 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک بسنت منائی جائے گی، تاہم 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث ایک روز بسنت جشن کا ناغہ ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری دنیا میں 10 روزہ بسنت پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے فروغ کا باعث بنے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گزشتہ بسنت کے مقابلے میں شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے مزید بہتر انتظامات کیے جائیں۔مریم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فرض شناسی، ذمہ داری اور احساس کے ساتھ اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بسنت کی طرح اس بار بھی شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے نئی مثال قائم کی جائے۔واضح رہے کہ 25 سال کے تعطل کے بعد رواں سال فروری میں 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی۔



