بین الاقوامی
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان 3 ایم پی او کے تحت گرفتار

لاہور ( آصف اقبال ) بانی پی ٹی آئی کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو پولیس نے 3 ایم پی او (مینٹیننس آف پبلک آرڈر) کے تحت گرفتار کر لیا۔
ڈی سی لاہور کی جانب سے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں کو تاحکمِ ثانی جیل میں رکھا جائے گا۔
اس سے قبل گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ایک اور بہن علیمہ خان کو بھی پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کیا تھا۔
یوں بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان، 3 ایم پی او کے تحت تاحکمِ ثانی جیل میں رہیں گی۔



