شوبز

اپنے بچوں کو ’ایکسٹرا میریٹل افیئر‘کے بارے میں بتائیں، اداکارہ فائزہ حسن

پاکستانی اداکارہ فائزہ حسن نے موقف اختیار کیا ہے کہ اپنے بچوں کو ’ایکسٹرا میریٹل افیئر‘ کے بارے میں آگاہی دیں۔فائزہ حسن ایک نہایت باصلاحیت اور ورسٹائل اداکارہ ہیں، جنہوں نے ’برنز روڈ کی نیلوفر‘ سے لے کر ’آپّا شمیم‘ اور اب ’تم لڑکے بھی نا‘ تک انہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا۔اداکارہ فائزہ حسن دو بچوں کی ماں بھی ہیں، جن میں 17 سالہ بیٹی اور 14 سالہ بیٹا شامل ہیں۔فائزہ حسن حال ہی میں فوشیا کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے جنریشن زی (جین زی) کی پرورش اور نئی نسل کے زیادہ سمجھدار ہونے کے موضوع پر بات کی۔اس دوران ان سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ کیا بچوں کو دھوکہ دہی اور شادی کے بعد تعلقات ’ایکسٹرا میریٹل افیئر‘ کے بارے میں بتایا جانا چاہیے اور انہیں یہ سکھایا جانا چاہیے کہ یہ کتنا غلط عمل ہے؟اس سوال کے جواب میں فائزہ حسن نے کہا کہ جی ہاں، بچوں کو نرمی اور بالواسطہ انداز میں یہ بات سمجھائی جا سکتی ہے کہ دھوکہ دینا یا بے وفائی کرنا غلط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی خبر میں ایسا واقعہ دیکھیں یا کسی ڈرامے میں اس طرح کا موضوع آئے تو اس عمل کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو سیدھے سیدھے لیکچر دینا زیادہ مؤثر طریقہ نہیں ہوتا۔فائزہ حسن نے کم عمری میں شادی کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کم عمر میں شادی کرنا کوئی بری بات نہیں، لیکن سب سے پہلے اپنی فلاح و بہبود اور مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button