کھیل
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

نیوزی لینڈ کے نوجوان فاسٹ بولر بریٹ رینڈل فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5گیندوں پر 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولربن گئے، انہوں نے8گیندوں پر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے والے پہلے بولر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ سنٹرل ڈسٹرکٹ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے یہ کارنامہ نیپئر میں نارتھ ڈسٹرکٹ کے خلاف پلنکٹ شیلڈ ٹورنامنٹ میں کیا، میچ میں رینڈل نے اپنے دوسرے اوور کی آخری گیند اوپنر ہنری کوپر کو کیچ آؤٹ کراکر وکٹ حاصل کی۔اگلے اوور کی پہلی گیند پر ان کی گیند پر بیٹر راول اسٹمپ آوٹ ہوگئے، اگلی ہی گیند پر گیند پرکارٹر کو وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ کراکربریٹ رینڈل نے ہیٹ ٹرک مکمل کی،چوتھی گیند پر رابرٹ او ڈونل کی وکٹ پانے والے بریٹ رینڈل نے اگلی گیند پر کرسٹیان کلارک کو آوٹ کرکے تہلکہ مچا دیا۔



