بین الاقوامی
Trending

اسرائیل کا تہران پر بڑے پیمانے پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایرانی دارالحکومت تہران میں مختلف اہداف پر ’وسیع پیمانے پر حملوں‘ کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے تہران کے مغربی حصے میں ایک دھماکے کی اطلاع دی ہے۔دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیلی پر میزائلوں سے تازہ حملے کیے ہیں، ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے تجارتی مرکز تل ابیب میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4 کی تیئیسویں لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق مسلح افواج طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر جدید ہتھیار بھی میدان میں لائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button