بین الاقوامی
Trending

ایران میں نئے رہبراعلیٰ کے فوری انتخاب کیلئے مطالبات زور پکڑنے لگے

اسرائیل کے حملے میں 28 فروری کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد سے تاحال ان کے جانشین کا انتخاب نہیں ہوسکا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں اب نئے رہبر معظم کے انتخاب کے لیے مطالبات زور پکڑنے لگے ہیں۔ عوام کے بعد اب خواص بھی حکومت دباؤ ڈال رہے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق معروف شیعہ مرجع تقلید اور گرینڈ آیت اللہ ناصر مکرم شیرازی نے کہا ہے کہ ملک کے معاملات کو بہتر انداز میں منظم کرنے کے لیے نئے سپریم لیڈر کا جلد تقرر ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قیادت کا خلا زیادہ دیر تک برقرار رہنا ملکی نظم و نسق کے لیے مناسب نہیں اور ملک کے تازہ ترین حالات بھی اس میں کوتاہی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اس لیے نئے سپریم لیڈر کی فوری انتخاب کا مطالبہ کرتے ہیں۔اسی طرح ایک اور بااثر گرینڈ آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے بھی ایران کی مجلسِ خبرگان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خامنہ ای کے جانشین کے انتخاب کے عمل کو تیز کرے تاکہ ملک میں غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button