دلچسپ و عجیب

چین: جمع پونجی لینے پر بچے نے باپ کیخلاف مقدمہ کر دیا

چین میں ایک بچے نے اپنی جمع پونجی واپس لینے پر باپ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔شمالی چین کے صوبے ہینان کے شہر ژینگژو میں ایک والد نے برسوں پہلے شیاو ہوئی نامی بچے کے نام پر ایک بینک اکاؤنٹ کھولا تھا اور اس میں بچے کی نام نہاد ’ریڈ اینویلپ منی‘ جمع کراتے رہے تھے۔ مگر ایک دن انہوں نے بچے کی اجازت کے بغیر وہ ساری رقم نکال لی اور اپنی شادی پر خرچ کر دی۔دو سال قبل والدین کی طلاق کے بعد شیاو ہوئی اپنے والد کے ساتھ ہی رہ رہا تھا۔ اس دوران اس کی قمری سالِ نو (لونر نیو ایئر) پر ملنے والے پیسے، جسے عام طور پر ’ریڈ اینویلپ منی‘ کہا جاتا ہے، اور دیگر بچت باقاعدگی سے اسی بینک اکاؤنٹ میں جمع کی جاتی رہی۔لیکن کچھ عرصے بعد والد کی زندگی میں ایک اور خاتون آئیں اور انہوں نے دوبارہ شادی کا فیصلہ کر لیا۔ اس موقع پر شیاو ہوئی کو اس کی والدہ کے پاس بھیج دیا گیا۔والد کی دوسری شادی کے بعد بچے کی سگی ماں کو کسی طرح معلوم ہوا کہ اس کے سابق شوہر نے اپنے بیٹے کی تمام جمع پونجی نکال کر شادی کے اخراجات پر خرچ کر دی ہے۔ اس وقت تک شیاو ہوئی تقریباً 80 ہزار یوآن (تقریباً 11 ہزار 700 امریکی ڈالر) جمع کر چکا تھا ، جو اس عمر کے بچے کے لیے خاصی بڑی رقم سمجھی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button