Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

بھارتی گلوکار انوو جین بھی عاطف اسلم کے فین نکلے، ملاقات کو زندگی کا بہترین تجربہ قرار دے دیا

بھارتی گلوکار انوو جین نے پاکستانی میوزک اسٹار عاطف اسلم کے ساتھ گزارے یادگار لمحات کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ انوو جین نے حالیہ پوڈکاسٹ میں بتایا کہ رواں سال نیپال میں میوزک ٹور کے دوران انہیں عاطف اسلم کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کا موقع ملا مگر انہیں اصل سرپرائز کنسرٹ کے بعد ملا۔انوو کے مطابق عاطف اسلم نے انہیں اور چند دیگر افراد کو باربی کیو ڈنر پر مدعو کیا جہاں عام سی محفل دیکھتے ہی دیکھتے رات گئے تک جاری رہنے والے میوزک سیشن میں تبدیل ہو گئی۔انوو جین اس یادگار رات کے حوالے سے اپریل میں بھی سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کر چکے ہیں جس میں وہ عاطف اسلم کے ہمراہ نظر آئے تھے۔انہوں نے اس وقت بتایا تھا کہ تصویر رات 3 بجے لی گئی اور عاطف اسلم اور ان کے بینڈ نے سادہ سے باربی کیو ڈنر کو تقریباً ڈھائی گھنٹے طویل جیم سیشن میں تبدیل کر دیا تھا، جس سے وہاں موجود تقریباً 20 افراد محظوظ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button