کھیل
انگلش کرکٹر کی مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرک، وسیم اکرم کے ہم پلہ آگئے

سسیکس کاؤنٹی کے فاسٹ بولر ہنری کروکومب نے ایک ہفتے میں دو ہیٹ ٹرکس کرکے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی۔تفصیلات کے مطابق ہنری کروکومب نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک ہی ہفتے کے دوران مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرکس کیں۔اگست کے آخری ہفتے میں سمرسیٹ کے خلاف میچ میں کروکومب نے پہلے کریگ اوورٹن کو 54 رنز پر آؤٹ کیا جس کے بعد مائیکل پریٹوریئس اور جیک لیچ کو پویلین بھیج کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ان کی عمدہ بولنگ کی بدولت سمرسیٹ کی ٹیم 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور سسیکس نے پہلی اننگز میں برتری حاصل کی تاہم میچ ڈرا ہوگیا۔3 ستمبر کو ایسیکس کے خلاف میچ کے دوسرے روز کروکومب نے ایک بار پھر تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے سائمن ہارمر کو ایل بی ڈبلیو کرنے بعد زمان اختر اور شین سنٹر کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرکے مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔



