Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر سمیت تین افراد پر کرپشن الزامات عائد

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے انٹیگریٹی یونٹ نے سابق بورڈ ڈائریکٹر سمیت تین افراد پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔بی سی بی کے مطابق تینوں افراد کے خلاف کارروائی گزشتہ سیزن کی بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں مختلف حیثیتوں سے ان کی شرکت کے حوالے سے کی گئی ہے۔بورڈ نے منگل کو جاری کردہ اعلامیے میں بتایا کہ سابق بی سی بی ڈائریکٹر مخلص الرحمان بھی ان تین افراد میں شامل ہیں جن پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔انٹیگریٹی یونٹ نے صحافی ریاضد عظیم کی جانب سے جنوری میں اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شائع کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد مخلص الرحمان کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں۔ وہ 6 اکتوبر کے انتخابات کے بعد بی سی بی کے ڈائریکٹر منتخب ہوئے تھے جبکہ بعد ازاں امین الاسلام نے انہیں آڈٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد مخلص الرحمان نے جنوری میں بی سی بی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔یہ تازہ کارروائی بی سی بی کے انٹیگریٹی یونٹ کی جانب سے بی پی ایل کے گزشتہ چند ایڈیشنز میں مبینہ بدعنوانی کی مجموعی تحقیقات کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button