بین الاقوامی
Trending

امریکی فوج کو ایسا تھپڑ پڑ سکتا ہے کہ وہ اٹھنے کے بھی قابل نہ رہ سکے؛ خامنہ ای

ڑایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو سخت لہجے میں خبردار کیا ہے کہ ایران کو ترنوالہ سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دنیا کی سب سے طاقتور سمجھی جانے والی امریکی فوج کو بھی ایسا کاری وار لگ سکتا ہے کہ وہ دوبارہ سنبھل نہ سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھول ہے کہ وہ ایران کو کبھی ختم کر سکیں گے۔ گزشتہ 47 برسوں میں اس مقصد میں ناکامی خود اس بات کا ثبوت ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی بحری بیڑے پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ طیارہ بردار جہاز خود خطرناک نہیں ہوتا بلکہ اصل خطرہ وہ ہتھیار ہوتا ہے جو ایسے جہاز کو سمندر کی تہہ میں پہنچا دے۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی صدر بار بار اپنی فوج کو دنیا کی مضبوط ترین فوج قرار دیتے ہیں مگر تاریخ گواہ ہے کہ طاقت کے زعم میں مبتلا افواج کو بھی بعض اوقات ایسا تھپڑ پڑتا ہے جو انہیں اٹھنے کے قابل نہیں چھوڑتا۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا گزشتہ کئی دہائیوں میں ایران کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button