Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

دنیا میں امن و استحکام ہمارے خطے سے ہی جنم لے گا، ایرانی صدر کا بڑا بیان

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر دنیا میں پائیدار امن اور استحکام قائم کرنا ہے تو اس کی بنیاد مشرق وسطیٰ کے خطے سے ہی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایک مضبوط عزم رکھنے والی قوم کو کوئی طاقت ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکتی۔ ان کے مطابق ایران دھمکیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی اور نہ ہی وہ جنگ چاہتا ہے، تاہم اگر کسی جانب سے جارحیت کی گئی تو ایران اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد ضروری ہے۔ ان کے مطابق خطے کے ممالک کو اپنی سلامتی اور مستقبل کے حوالے سے خود فیصلہ سازی کو اہمیت دینی چاہیے۔دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے نئے علاقائی معاہدوں کو ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ مسلم ممالک کو اپنی سکیورٹی کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی صلاحیتوں اور باہمی تعاون پر بھروسا کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button