Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکا جانے والوں کیلئے بڑا جھٹکا، H-1B ویزا کی فیس ایک لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ کرنے کی تیاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی ہنرمند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ کارکنوں کے لیے H-1B ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافے کی تجویز پیش کردی ہے۔نئی تجویز کے تحت نئے H-1B ویزا کے لیے 1 لاکھ 3 ہزار 265 ڈالر کی فیس عائد کی جاسکتی ہے، جس سے امریکا میں ملازمت کے خواہش مند غیر ملکی کارکنوں اور انہیں ملازمت دینے والی کمپنیوں پر بڑا مالی بوجھ پڑے گا۔رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے پیر کو اس حوالے سے مجوزہ ضابطہ جاری کیا۔ اس تجویز پر عوام کو 30 دن تک اپنی رائے دینے کا موقع دیا جائے گا، جبکہ امکان ہے کہ حتمی ضابطہ رواں سال کے اختتام تک نافذ کیا جاسکتا ہے۔یہ فیس اس رقم سے کہیں زیادہ ہے جو ماضی میں H-1B ویزا کے لیے ادا کی جاتی تھی۔ مختلف حالات کے مطابق اس ویزا کی فیس عموماً تقریباً 2 ہزار سے 5 ہزار ڈالر تک ہوتی تھی، تاہم نئی تجویز کے بعد فیس میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا۔H-1B ویزا امریکا میں موجود کمپنیوں کو خصوصی شعبوں میں مہارت رکھنے والے غیر ملکی کارکنوں کو ملازمت دینے کی اجازت دیتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر سال 65 ہزار ویزے جاری کیے جاتے ہیں، جبکہ اعلیٰ تعلیمی ڈگری رکھنے والے افراد کے لیے مزید 20 ہزار ویزے مختص ہوتے ہیں۔ یہ ویزے عام طور پر تین سے چھ سال تک کی مدت کے لیے منظور کیے جاتے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ سال بھی H-1B ویزا کے لیے 1 لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کی تھی، تاہم اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا گیا۔ رواں سال جون میں ایک وفاقی جج نے قرار دیا کہ یہ فیس غیر قانونی ہے اور حکومت کو اسے وصول کرنے سے روک دیا۔ اس فیصلے کے خلاف اپیل بھی زیر سماعت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button