ٹیکنالوجی
جولائی تا ستمبر ٹک ٹاک نے پاکستان کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پاکستان میں مجموعی طور پر 2 کروڑ81 لاکھ 98ہزار 284ویڈیو حذف کی گئی ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے رواں مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی۔ جس سے ٹک ٹاک کے صارفین کو ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ماہ جولائی سے ستمبر کے عرصہ کے اعداد و شمار پر مشتمل یہ رپورٹ اُن پیشگی اقدامات کی تفصیل فراہم کرتی ہے جو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹنٹ کی نشاندہی اور اُسے حذف کرنے کے لیے کیے ہیں تاکہ اپنی عالمی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت تجربہ یقینی بنا سکے۔



