0

ایران کسی بھی وقت اسرائیل پر جوابی حملہ کرسکتا ہے، امریکی خفیہ اداروں کا خدشہ

تل ابیب: امریکی خفیہ اداروں نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ایران کسی بھی وقت اسرائیل پر جوابی حملہ کر سکتا ہے۔امریکی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ ایران شام میں اپنے سفارتخانے پر حملے کا جواب دینے کو تیار ہے، ایران کی طرف سے اسرائیل پر درجنوں ڈرون حملے اور کروز میزائل فائر ہوسکتے ہیں۔امریکی انٹیلی جنس کے مطابق حملہ رمضان ختم ہونے سے پہلے ہو سکتا ہے، اسرائیلی سفارتی مرکز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف سٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو ایک طرف ہٹ جانا چاہئے تاکہ آپ کو نقصان نہ پہنچے۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلح افواج کو مکمل تیاری کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں