0

امریکی ریاست نیو جرسی اور نیو یارک میں بھی زلزلہ

امریکا کی ریاست نیویارک اور نیوجرسی سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری غزہ پر اجلاس کچھ وقت کیلئے روکنا پڑا جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 23 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز نیو یارک شہر کے مغرب میں 40 میل دور وائٹ اسٹیشن نیو جرسی کے قریب تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی، زلزلے کے اثرات اور ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 1884 میں نیویارک شہر میں 5 شدت کا زلزلہ آچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں