Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وزیراعلیٰ سندھ سے اسپین کے سفیر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی ( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اسپین کے سفیر کارلوس آراگون گل ڈی لا سرنا نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور اسپین کے دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، واٹر مینجمنٹ اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ میں اسپین کی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں زراعت، آبپاشی، پانی کے انتظام، تجارت اور دیگر شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے بھرپور امکانات موجود ہیں۔اسپین کے سفیر نے سندھ میں واٹر ٹریٹمنٹ اور واٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا کہ اسپین کی کمپنیاں سندھ میں پانی کے بہتر انتظام اور زیتون کی کاشت سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔سید مراد علی شاہ نے سندھ میں زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے اسپین کی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زرعی ٹیکنالوجی، آبپاشی اور پانی کے بہتر انتظام کے شعبوں میں پاکستان اور اسپین کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت اسپین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، واٹر مینجمنٹ، تجارت، سرمایہ کاری اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں سندھ میں وسیع مواقع موجود ہیں اور اسپین کی کمپنیوں کے لیے صوبے میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے کھیلوں، بالخصوص فٹبال ورلڈ کپ کے حوالے سے بھی دلچسپ گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے فٹبال میں اسپین کی شاندار کارکردگی کو سراہا، جبکہ اسپین کے سفیر نے پاکستان اور اسپین کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے انتظام، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ سے سندھ اور اسپین کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button