Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ہیڈنگلے ٹیسٹ: بارش انگلینڈ کے جارحانہ عزائم کے آڑے آگئی

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہیڈنگلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کو پہلی ہی گیند پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب اذان اویس اولی روبنسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پانچویں اوور میں 6 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود بھی 5 رنز بناکر چلتے بنے۔انگلینڈ کی جانب سے جارحانہ انداز میں بولنگ کا سلسلہ جاری تھا کہ 10ویں اوور میں بارش کے باعث کھیل روکنا پڑگیا۔پاکستان نے کھیل رکنے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 23 رنز بنالیے ہیں۔ عبداللہ شفیق 12 اور امام الحق 5 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم انجری کے باعث دستیاب نہیں ہیں، ان کی جگہ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔انگلش ٹیم چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button