Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

لاہور ( آصف اقبال ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعلیٰ آفس لاہور میں الوداعی ملاقات کی۔وزیراعلیٰ آفس آمد پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ملاقات کے دوران محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کے لیے سعودی سفیر کی سفارتی خدمات کو سراہا۔نواز شریف اور مریم نواز شریف نے نواف بن سعید المالکی کی پاکستان میں بطور سفیر خدمات اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہیں محبت، احترام اور خلوص ملا، جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔سعودی سفیر نے پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے پرخلوص میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button