Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

اوول آفس میں ٹرمپ اور سی این این رپورٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سی این این کی سینئر وائٹ ہاؤس نمائندہ کرسٹن ہومز کے درمیان اوول آفس میں پریس کانفرنس کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں 16 سالہ لائف گارڈ رائڈر ولیمز کی بہادری کو سراہنے کی تقریب میں موجود تھے۔ رائڈر ولیمز نے رواں سال جولائی میں کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک 10 سالہ بچے کو خطرناک لہروں سے بچایا تھا۔تقریب کے دوران سی این این کی نمائندہ کرسٹن ہومز نے صدر ٹرمپ سے سوال کرنے کی کوشش کی۔ ٹرمپ نے انہیں روک دیا اور کہا کہ وہ ایک دوسرے صحافی کے بولنے کے دوران مداخلت کر رہی ہیں۔ٹرمپ نے ہومز سے کہا کہ خاموش رہیں اور انہیں ’’نہایت بے ادب‘‘ قرار دیا۔ جب صحافی نے بتایا کہ وہ سی این این سے تعلق رکھتی ہیں تو ٹرمپ نے سی این این کو ’’فیک نیوز‘‘ قرار دیتے ہوئے ہومز پر بھی جعلی خبریں رپورٹ کرنے کا الزام عائد کیا۔بعد ازاں کرسٹن ہومز نے سینیٹر جون اوسوف کے ایک بیان سے متعلق ٹرمپ سے سوال کیا۔ اوسوف نے حال ہی میں ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں اپنی خاتون معاون نٹالی ہارپ کے ساتھ وقت گزارنے اور وائٹ ہاؤس میں بال روم بنانے کے منصوبے پر تنقید کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button