ٹیکنالوجی

نیورا لِنک چپ لگوانے والے مفلوج افراد دماغ سے ڈیوائسز کنٹرول کرنے لگے!

ایلون مسک کے نیورالِنک برین چپ کے تجربے میں شامل ہونے والے ابتدائی ٹیسٹرز نے اپنے دماغ کی مدد سے روبوٹک بازو کامیابی کے ساتھ استعمال کر لیا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکی اسٹوٹن برگ (جو 2006 میں چوٹ لگنے کے باعث گردن کے نیچے سے مفلوج ہیں) نے اپنے خیالات کی مدد سے ایک روبوٹک بازو کو حرکت دینے کا مظاہرہ کیا۔راکی اسٹوٹن برگ اس سے قبل امور انجام دینے کے لیے کچھ معاون ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا کرتے تھے جس میں ایک ماؤتھ-آپریٹڈ کنٹرولر شامل تھا اور اس کی مدد سے وہ ویڈیو گیم کھیلتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button