ٹیکنالوجی

نئی سائنسی پیش رفت، محققین نے ذہنی بیماری لاحق ہونے کا سبب ڈھونڈ لیا

ذہنی امراض کے بارے میں نئی سائنسی پیش رفت ہوئی ہے، محققین نے ’پہلا براہِ راست سبب بننے والا جین‘ ڈھونڈ لیا۔جرمنی میں سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ GRIN2A نامی ایک واحد جین براہِ راست ذہنی بیماری پیدا کر سکتا ہے، جب کہ اس سے پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ ذہنی امراض کئی جینز کے صرف باہمی اثرات سے جنم لیتے ہیں۔سائنسی جریدے مالیکیولر سائیکیٹری میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق محققین نے کہا ہے کہ دریافت ہونے والے جین کی کچھ مخصوص اقسام رکھنے والے افراد میں ذہنی بیماری کی علامات عام طور پر بہت جلد ظاہر ہو جاتی ہیں، بعض اوقات بچپن میں، جب کہ عموماً یہ علامات بلوغت یا بڑوں میں دیکھی جاتی ہیں۔عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق 2021 میں پوری دنیا میں ہر 7 میں سے تقریباً ایک شخص کسی نہ کسی ذہنی بیماری کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا، جن میں اضطراب (anxiety) اور ڈپریشن سب سے عام تھے۔ یہ بیماریاں عموماً کئی عوامل کے امتزاج سے پیدا ہوتی ہیں، اور جینیات کسی شخص کے خطرے کا تعین کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ خاندان میں قریبی رشتے دار کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونا آج بھی سب سے مضبوط پیش گوئی کرنے والے عوامل میں سے ایک ہے۔ اور اب تک کی تحقیق یہ بتاتی رہی تھی کہ ذہنی امراض عام طور پر متعدد جینز کے مجموعی اثر سے پیدا ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button