Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

عمران خان سے ملاقات نہ کرائی گئی تو آج رات ملک گیر احتجاج ہوگا: سہیل آفریدی

راولپنڈی: ( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرائی گئی تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اگلا لائحہ عمل واضح ہے۔سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ آج رات 10 بجے ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکن قومی پرچم اور تحریک انصاف کا جھنڈا لے کر شہروں اور چوکوں میں احتجاج کریں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ پیغام 27 ستمبر سے پہلے دیا جائے گا کہ اپریل 2022 سے عمران خان اور ان کے کارکنوں کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، وہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ذاتی انا اور سیاسی اختلافات کی بنیاد پر ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ 27 ستمبر سے قبل آخری مرتبہ اڈیالہ جیل آئیں گے، اگر انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ عمران خان سے ملاقات ہوگی تو ہی وہ دوبارہ جیل آئیں گے۔سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ 27 ستمبر پر مرکوز رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صرف دو دن کے نوٹس پر ایک ضلع میں عوام کی بڑی تعداد باہر نکلی، اب اسی طرز پر ملک بھر میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کی جائے گی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد میں 20 لاکھ سے زائد افراد کے ساتھ پہنچیں گے اور کارکن اس دن کے لیے بھرپور تیاری کریں، کیونکہ ان کے بقول یہی دن فیصلہ کن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button